پبی (مانند نیوز)اسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو نوشہرہ کو تبدیل کیا جائے واپڈا ٹاؤن تاروجبہ ماڈل بائی لاز کے تحت الیکشن کرائیں جائے. حاجی عیسی خان واپڈا ٹاؤن تاروجبہ کے فلاحی تنظیم درغلم ٹیم کے سربراہ حاجی عیسی خان ایک اخباری بیان کے ذریعے سیکرٹری کوآپریٹو اور رجسٹرار کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی خیبر پختون خواہ پشاور سے مطالبہ کیا کہ واپڈا ٹاؤن تاروجبہ میں 2016 سے مینجمینٹ کمیٹی کا الیکشن نہیں ہو رہا اس بابت درغلم ٹیم نے متعدد بار اعلی احکام کے نوٹس میں لانے کے لیے کئی درخواستیں دی گئی مگر تمام کی درخواستیں ردی کی ٹوکری کی نظر ہو جاتی رہی اور ٹاؤن پر قابض واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین کو مختلف بہانوں سے طوالت دینے میں اسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو نوشہرہ کی پشت پناہی کے سبب آج تک نا ہی ماڈل بائی لاز برائے ہاوسنگ سوسائٹی نافذ ہو سکے اور نا ہی رہائشیوں کی قانونی حیثیت دی جا سکی. قابض مینجمینٹ کے ساتھ ساتھ کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی خیبر پختون خواہ پشاور قانون کی دھجیاں اڑا کر اپنی من مانی کر رہی ہے اس لیے درغلم ٹیم مطالبہ کرتی ہے کہ اسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو نوشہرہ کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور پاکستان بھر دیگر واپڈا ٹاونز کی طرز گورنمنٹ آف پاکستان کے منظور شدہ ماڈل بائی لاز کو نافذ کرنے کے ساتھ رجسٹرار کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی خیبر پختون خواہ پشاور کے زیر نگرانی عبوری کمیٹی برائے الیکشن تشکیل دیا جائے تاکہ سالہ سالوں سے نا حل ہونے والے مسائل کا ازالہ ہو سکے انہوں نے مذید کہا کہ ابھی حال ہی میں 2022.23 اور 2023.24 کی آڈٹ رپورٹ کو پبلک کیا جائے تاکہ معلوم ہو سکے کہ اس قابض مافیا نے ان دو سالوں میں تنخواہوں اور ترقیاتی کاموں کے مد میں کتنے کروڑ روپے خرچ کیے اور گراونڈ میں کتنا کام ہوا ہے اگر مینجمنٹ ٹاؤن نے آڈٹ رپوٹ پبلش نا کی تو درغلم ٹیم اپنے قانونی ماہرین سے مشورہ کرکے اعلی عدلیہ سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے. کیونکہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2017 کے تحت ہر شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ اس کو ہر ادارے سے اخراجات تک رسائی دی جا سکتی ہے