پبی (مانند نیوز) ماہِ رمضان المبارک میں معیاری اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی کاروائیاں جاریا یک قصائی کی دکان کو سیل کیا جبکہ دیگر متعدددکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے. ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ تنویر احمد اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 عبدالقیوم خٹک نے کابل ریور، نوشہرہ کلاں اور ڈاگونہ بازار میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں کی اسسٹنٹ کمشنر نے قصائی، دودھ فروش، آٹا سٹورز، کریانہ، جنرل سٹورز، سبزی و پھل فروش دکانوں پر سرکاری نرخ نامہ، قیمتوں اور وزن کا معائنہ کیاگرانفروشی کے مرتکب ایک قصائی کی دکان کو سیل کیا جبکہ دیگر متعدد دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کیے. اور خبردار کیا کہ سرکاری نرخ نامہ دکانوں کے سامنے آویزاں کریں اور سرکاری نرخ سے تجاوز نہ کریں۔ مزید انہوں نے متعلقہ پرائس مانیٹرنگ ڈیسک کا بھی دورہ کیا جہاں عملہ ڈیوٹی پر موجود تھا. واضح رہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کسی بھی قسم کی گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے