پشاور(مانند نیوز )غیر سرکاری تنظیم ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے سفید پوش اور مستحق طبقہ کے افراد کو رمضان اور عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے 200گھرانوں میں راشن کے پیکجز تقسیم کئے گئے۔ راشن کے پیکجز میں گھی،چاول،دالیں،چائے کی پتی، چینی اور دیگرروزمرہ ضروریات کی اشیائے خوردنی شامل تھیں۔ جس سے مستحق گھرانے ایک ماہ تک کے لئے اپنے گھروں میں راشن کی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔ راشن کی تقسیم کے عمل کے ساتھ ساتھ مذکورہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے مستحق معذور افراد میں وہیل چیئرز اور نقد رقم بھی تقسیم کی گئی،ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے بانی ڈاکٹر ایمل خان مہمند اور چئیر مین تیمور خان ے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں صبر و استقامت اور غرباء و مساکین کے ساتھ بھرپور تعاون کا درس دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس ماہ مقدس میں یتیموں، بیواؤں اور معاشرے کے ضرورت مند افراد کی بھرپور مدد کی تلقین کی جاتی ہے، جس کا اجر بھی دگنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یتیم نادارخاندانوں کی بحالی کے لے مخیر حضرات بشمول معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرناہو گا، دکھی انسانیت کی خدمت غریبوں، یتیموں، بیواو?ں و معذوروں کی مدد ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کا مشن ہے۔ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی طرف سے خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں راشن کی تقسیم بدستور جاری ہے۔ اس وقت تک سینکڑوں خاندانوں میں راشن اور نقد رقم تقسیم کیا جاچکا ہے اور مزید راشن بھی مستحقین میں تقسیم کردیا جائے گا۔