چترال(مانند نیوز) ضلع اپر چترال کے بونی بوزند روڈ استارو دیعیڑی کے مقام پر اج ایک انتہائی افسوس ناک حادثہ پیش ایا ہے عینی شاہدین کے مطابق ٹاون چترال سے تریچ جانے والی گاڑی پر اوپر پہاڑی سے اچانک پہاڑی تودے اس وقت اگرے جب ایک شحص رضاکارانہ طور پر اپنی مدد آپ کے تحت پہاڑی تودے سے تباہ حال انتہائی دشوار گزار راستے پر صفائی میں مصروف تھا اس افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں تریچ شوچ سے تعلق رکھنے والے محمد اسحاق ولد زار گل پتھروں کی زد میں اگیا اور نیچے گہری کھائی میں جاگرے جس کے نتیجے میں موقع پر جان کی بازی پار گئےمقامی لوگوں نے ہمارے نمایندے سے فون پر باتیں کرتے ہویے بتایا کہ گزشتہ روز ہی متعلقہ حکام کی توجہہ اس دشوار گزار مقام کی سنگین صورتحال کی طرف مبذول کرای گئی تھی لیکن ان کے مطابق ان کی دہائیاں اور اواز صدا بصحرا ثابت ہوئے اور پھر آج ایک اور معصوم جان اور زندگی ان کی عفلت، لاپرواہی اور بے حسی کی نظر ہوگئی۔مقامی لوگوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اس روڈ کی بحالی نگہداشت اور صفائی سی این ڈبلیو کی فراہض منصبی میں شامل نہیں؟کیا عوام کی بنیادی انسانی حقوق اور جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی ذمہ داری میں شامل نہی ہے۔ وادی تریچ کے لوگوں نے محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے اعلے حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بونی سے بوزند، تریچ سڑک سے فوری طور پر برف اور ملبہ صاف کرکے اسے ٹریفک کیلیے مکمل طور پر کھول دیا جایے تاکہ یہ خونی سڑک کسی اور مسافر کی جان نہ لے۔ذرایع نے بتایا کہ محمد اسحاق والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور اس سے پہلے اس کے والدین اور دو بہنیں بھی وفات پاگیے تھے اس کے چھوٹے بچے اور ایک بیوہ بے سہارہ رہ گییے کیونکہ یہ اپنے گھر کا واحد کفیل تھا۔اس کی موت کے بعد اس کے بچے اور بیوہ غم سے نہایت نڈھال ہہیں کیونکہ ان کو پالنے والا اور کوی نہیں ہے۔