کرک (مانند نیوز)حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمن نے اسسٹنٹ کمشنر کرک کے ہمراہ کرک بازار کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دکانداروں کو سرکاری نرخنامے پر من و عن عملدرامد کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔ دوران چیکینگ ناقص صفائی پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ کرنے اور بازار میں فٹ پاتھ اور سڑک کے کنارے پر تمام عارضی تجاوزات فوری طور پر ہٹانے کیلئے متعلقہ حکام کو کارروائی کرنے کے احکامات ہدایات جاری کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کرک نے کرک بازار میں قائم پرائس کمپلینٹ ڈیسک کا بھی دورہ کیا اور عملے کو ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں عام لوگوں کو ہر قسم کا ممکنہ ریلیف دینے کی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے