لویر چترال (مانند نیوز)لویر چترال کے مضافاتی علاقے سینگور محلہ شاہ میراندہ میں محمد ولی نامی شحص نے اونچای پر نیا مکان بنایا تھا۔ اسی سال شدید برف باری کے باعث آس پاس اور اس کے مکان کے اوپر پہاڑ پر بہت زیادہ برف جمع ہوا تھا۔ گزشتہ دنوں وہ برف گرمی کی وجہ سے پگھل کر اچانک اس کے مکان کے اوپر آگر جس کے نتیجے میں محمد ولی کے مکان کا چھت بری طرح متاثر ہوا۔ ٹین کے نیچے لگانے والے لکڑی کی قینچی وغیرہ ٹوٹ گیی۔ محمد ولی کا کہنا ہے کہ میں غریب آدمی ہوں میرے بیٹے بیرون ملک محنت مزدوری کرتے تھے اور ان کی خون پسینے کی پیسے سے یہ مکان بنایا تھا جو برفانی تودے تلے دب کر جزوی طور پر تباہ ہوا۔محمد ولی کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے اہلکار بھِی یہاں آیے تھے انہوں نے اس کا جایزہ لیکر اسے نقصان زدہ فہرست میں درج بھی کیا تھا مگر ابھی تک مجھے کسی قسم کا امداد نہیں ملا جبکہ بعض بااثر لوگوں کو سات سات لاکھ روپے کے چیک بھی دیے گیے۔انہوں نے صوبای اور وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ سے بھی درخواست کی ہے کہ اس کے ساتھ مالی مدد کیا جایے اور جو نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ کیا جایے تاکہ وہ اپنا مکان دوبارہ تعمیر کرسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے