پشاور(مانند نیوز) محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے اسسٹنٹ پریس رجسٹرار کی جانب سے دھمکی آمیز مراسلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عدالت نمبر 1 میں دائر کیس کی سماعت ہوئی۔اس ضمن میں سینئر صحافی اور داؤدزئی پریس کلب کے صدر نے اپنے کیس کی خود پیروی کی اور عدالت کو بتایا کہ بطور صحافی محکمہ صنعت و حرفت خیبر پختون خوا سے حاصل معلومات تک رسائی کے تحت صوبے میں قائم تمام پریس کلبوں کی قانونی حیثیت بارے خبر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔ جس پر محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کے اسسٹنٹ پریس رجسٹرار اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے اورخلاف قانون ہراسگی پر مشتمل مراسلہ ارسال کیا تھا۔ لہٰذا عدالت سے درخواست ہے کہ اسسٹنٹ پریس رجسٹرار کو نوٹس جاری کیا جائے۔جس پر چیف جسٹس نے اگلی سماعت کے لیے اسسٹنٹ پریس رجسٹرار کو نوٹس جاری کرنے اور عدالت میں پیش ہونے کے احکامات صادر کردیئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے