ایبٹ آباد(مانند نیوز)ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان کی جانب سے سابقہ ڈی پی او ہریپور محمد عمر خان، سابقہ ڈی پی او اپر کوہستان محمد خالد خان اور ایس پی حویلیاں سلیمان ظفر کے ہزارہ سے ٹرانسفر ہونے پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد، تقریب میں کمشنر ہزارہ سید ظہیر الا سلام، پولیس افسران، ضلعی انتظامی افسران نے شرکت کی، ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجازخان نے اس موقع پر شرکاء افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ نوکری کا حصہ ہے اور آپ کو ایک نئی جگہ پر عوام کی خدمت کیلئے تعینات کیا گیا ہے جیسے آپ نے ہزارہ ریجن میں اپنی خدمات احسن طریقے سے سرانجام دیں ہیں امید ہے کہ اسی طرح اپنی نئی خدمات کو بھی اچھے انداز سے نبھائیں گے۔ کمشنر ہزارہ، ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد نے ٹرانسفر ہونے والے پولیس افسران کو شیلڈ بھی دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے