کاغان (مانند نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے بالاکوٹ کے سیاحتی مقام ناران میں دو بڑے برفانی گلیشیئر گرنے اور اس کے نیچے متعدد ہوٹل دبنے کو افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر مشیر سیاحت نے فوری طور پر وزیراعلی علی امین گنڈاپور سے رابطہ کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا اور انکی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اور کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مشترکہ آپریشن کرنے اور جدید مشینری کے ساتھ امدادی ٹیمیں متاثرہ مقامات پر بھیجنے کی ہدایت کی جبکہ وہ ریسکیو آپریشن کی مسلسل نگرانی میں بھی مصروف رہے۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شبیر خان نے مشیر سیاحت کو بتایا کہ واقعہ ناران میں جھیل روڈ پر غملہ اور چھپراں گلیشیئر گرنے کے باعث پیش آیا اور انکے احکامات کی روشنی میں اتھارٹی کی ایک امدادی ٹیم کے بعض اہلکار پیدل چل کر کافی مشکلات کھیلتے ہوئے جائے حادثہ پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم وہاں سے تفصیلات کا انتظار ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ موبائل نیٹ ورک اور دیگر مواصلاتی ذرائع کے فقدان کے سبب یہ واقعہ رپورٹ ہونے میں تاخیر ہوئی انہوں نے بتایا کہ اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی البتہ تقریباً آٹھ پکے اور جھونپڑی ہوٹل گلیشیئر کی زد میں آگئے ہیں جن کیلئے ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ زاہد چن زیب نے ضلعی انتظامیہ اور کاغان ترقیاتی ادارہ کی اب تک کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے جھیل روڈ کھولنے اور برفانی تودے ہٹانے کیلئے ایک ساتھ کام کرنے جبکہ متاثرین کی مدد اور انہیں برفانی تودوں کی رینج سے باہر نکالنے کیلئے مقامی لوگوں کی معاونت بھی حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کو مستقبل میں اس طرح کے افسوسناک واقعات کے تدارک کیلئے سائنسی طور طریقے اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے