اسلام آباد (مانند نیوز)صدرِ مملکت کی جانب سے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کیلئے اعزازات کا اعلان کیا گیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج کے 598 افسران و جوانوں کے لیے فوجی اعزازات کا اعلان کیا گیا ہے، ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے شہداء شامل ہیں۔

افسران اور جوانوں میں ایک ستارہ بسالت، 135 تمغہ بسالت، 45 امتیازی اسناد، 148 چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی اسناد، 23 ہلال امتیاز ملٹری، 109 ستارہ امتیاز ملٹری اور 137 تمغہ امتیاز ملٹری کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسپیشل سروسز گروپ کے سپاہی اسرار محمد کو ستارہ بسالت جبکہ بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال شہید، لیفٹیننٹ کرنل صفدر علی خان اور میجر محمد جواد شہید کو تمغہ بسالت سے نوازا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر میاں عبداللّٰہ شاہ شہید کو بھی تمغہ بسالت سے نوازا جائے گا جبکہ میجر جنرل سعید الرحمٰن سرور، میجر جنرل محمد عاصم خان اور میجر جنرل ندیم یوسف کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے