پشاور ( مانند نیوز)ڈائریکٹر جنرل لائئو سٹاک ڈاکٹر عالم زیب مہمند ریٹائر ہو گئے ہیں۔ موصوف کی ڈیری سیکٹر، پولٹری سیکٹر ،لائیو سٹاک اور سوشل سیکٹر کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں دودھ، گوشت، پولٹری اور ڈیری پروڈکٹس کی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسییشن نے ان کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ صدر محمد اصف اعوان لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسییشن اینڈ لائیو سٹاک کواپریٹو سوسائٹی اور راج ولی خان صدر پولٹری ایسوسییشن خیبر پختونخواہ اس سلسلے میں لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ میں ایک الوداعی پروگرام منعقد ہوا جس میں لائیو سٹاک سیکٹرز کے تمام افیسرز اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے پروگرام لائیو سٹاک ویلفیئر ایسوسییشن کے صوبائی صدر محمد اصف اعوان اور پولٹری ایسوسییشن کے صوبائی صدر راج ولی خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تمام اراکین نے ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر عالم زیب مہمند کو نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا اور ان کی گزشتہ لائیو سٹاک سیکٹر کی خدمات کو سراہا اور ان کو ان بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے