پشاور(مانند نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ کی صوبائی صدر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ گورنر کی جانب سے طلب کردہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب نہ کرنا حکومت کی بدنیتی کو ظاہر کرتی ہے۔صوبائی اسمبلی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں یہ آئین و قانون کے مطابق چلتی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سپیکر کسٹوڈین آف ہاوس ہوتا ہے وہ کسی ایک جماعت کا آلہ کار بننے کی بجائے آئین و قانون کے تحت تمام معاملات کو دیکھیں۔تحریک انصاف کے گزشتہ دو ادوار میں بھی اسمبلی کی بے توقیری ہوتی رہی یہ غیر سنجیدہ لوگ اسمبلی کو اپنی لونڈی سمجھتے ہیں روبینہ خالد نے کہا کہ سپیکر کے غیر قانونی اقدام کو عدالت اور الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا جائیگا قانون کے توڑنے والوں کو عبرتناک سزا ملنی چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف نہ لینا حکومتی بوکھلاہٹ ہے اسپیکرسمیت تمام عملہ اسمبلی سیغائب ہے، حکومت جب سیآئی ہے، تب سے یہ محکوم لوگوں کومحروم کرنا چاہتا ہے۔