پشاور(مانند نیوز) محکمہ خوراک نے گرانفروشی پر 12قصابوں کو جیل بھیج کر گوشت کو سرکاری نرخ پر نیلام کردیا۔ صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو‘ سیکرٹری ظریف المعانی اور ڈائریکٹر یاسر حسن کی ہدایت پر راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرا نی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ اور کمال احمد نے کریم پورہ‘ شعبہ چوک اور بورڈ بازار میں قصابوں کی دکانوں میں نرخنامے چیک کئے جبکہ موقع پر موجود خریداروں سے نرخوں بارے آگاہی حاصل کی سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے اور فی کلو گوشت 1 ہزار روپے پر فروخت کرنے پر کریم پورہ سے آصف اور وکیل قصائی‘ شعبہ چوک اور بورڈ بازار سے 10 قصابوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جبکہ گوشت کو سرکاری نرخ 740 روپے فی کلو پر نیلام کردیا۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشی کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کے افسران گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں اور کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔ فوڈ پوائنٹس مالکان اور دکاندار اپنی دکانوں میں سرکاری نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروش اپنا قبلہ درست کرلیں بصورت دیگر حکومتی احکامات پر دکانوں کو سیل کر کے مالک ان کو جیل بھیجا جائیگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے