اورکزئی (مانند نیوز) ڈی پی او اورکزئی صلاح الدین کنڈی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محبوب خان نے اورکزئی ہیڈکوارٹر اور ایس ایچ او تھانہ کلایہ شال محمد، ایڈیشنل ایس ایچ او اشتیاق حسن نے کلایہ ہیڈکوارٹر میں پودے لگا کر موسم بہار شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔اس حوالے سے ڈی پی او اورکزئی صلاح الدین کنڈی نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم کے دوران ضلع اورکزئی کے تمام تھانہ جات و چوکیات میں پودے لگائے جائیں گے، شجر کاری سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکتا ہے، چونکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور قومی فریضہ بھی ہے، اس لئے ہم سب نے اس مہم میں حصہ لے کر صدقہ جاریہ کے ساتھ ساتھ ملکی اور قومی ذمہ داری بھی پوری کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پودے نا صرف آگ جلانے تک محدود ہیں بلکہ آکسیجن کی فراہمی کا زریعہ بھی ہیں، انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگانے سے سیلاب ودیگر قدرتی افات کا تدارک کیا جاتا ہے۔ انہوں نیمزید کہا کہ ہم سب نے مختلف سرگرمیوں کے زریعے گلوبل وارمنگ کیخلاف جنگ کو جنگلات کے افادیت و اہمیت کو اجا گر کرکے جیتنا ہے۔