ہری پور (مانند نیوز) 23مارچ یوم پاکستان کو ڈپٹی کمشنرآفس ہری پور میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد نے پرچم کشائی کی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد نے کہاکہ یہ دن مینار پاکستان پر مسلم لیگ کی طرف سے قرارداد لاہور کی منظوری کی یا د دلاتا ہے جس میں مسلم اکثریت والے صوبوں سے ماخوذ ایک آزاد خودمختار ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر ہری پور نے کہا کہ آج کے دن اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ملک پاکستان کی حفاظت اور استحکام کے لیے سب نے مل اپنا کردار ادا کرنا ہے۔اپنے اباؤ اجداد کی قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے محنت اور لگن سے اس ملک کی خد مت کر نی ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گا مزن کرنا ہے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنر زاور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے