بٹگرام (مانند نیوز) 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ بٹگرام نے ڈپٹی کمشنر آفس بٹگرام میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا۔ڈپٹی کمشنربٹگرام تنویر الرحمن نے پرچم کشائی کی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر بٹگرام پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن ایڈشنل اسسٹنٹ محمد فیاض،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ساجد نواز، تحصیلدار بٹگرام عمار خان،انچارج ٹریفک پولیس جمیل، صدر ریونیو سٹاف،ٹی ایم اے بٹگرام کے انسپکٹر دوستی رحمان اور دیگر نے شرکت کی۔