سخاکوٹ(مانند نیوز) سخاکوٹ کے علا قے زریاتگی شاہ میں شہری سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا،نیازعلی اپنی دکان کیلئے سامان خریدنے کی غرض سے اپنی لوڈرگاڑی میں پڑوسی کے ہمراہ جارہا تھا کہ اس دوران دومسلح موٹرسائیکل سوار افراد زیارتگی شاہ مقبرہ کے نزدیک اسے روک کر ایک لاکھ روپے، موبائل فون اور شناختی کارڈ چھین کر فرار ہوگئے۔لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے