سخاکوٹ(مانند نیوز) نامعلوم چوراے این پی ضلع ملاکنڈ کے نائب صدر شادمحمد کے موٹرسائیکل کولے اڑے۔مقدمہ درج۔چار روزگزرنے کے باوجود موٹرسائیکل برامد نہ ہوسکا۔اے این پی تحصیل درگئی کی جانب سے کسی بھی وقت احتجاجی مظاہرہ کااعلان ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق خرکی درگئی میں نامعلوم موٹرسائیکل چوروں نے اے این پی ضلع ملاکنڈ کے نائب صدر شادمحمد کے گھر کے قریب سے انکے موٹرسائیکل کو لے اڑے۔شادمحمدنے لیویزکو بتایا کہ انکا موٹرسائیکل گھر کے باہر کھڑا تھا کہ کسی نامعلوم چور نے اس پر ہاتھ صاف کر دئیے تھانہ درگئی نے شادمحمد کی رپورٹ پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مذکورہ واقعہ کے خلاف اے این پی کے کارکنوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہیں کیونکہ گذشتہ سال بھی نامعلوم موٹرسائیکل چوروں نے اے این پی کے سرگرم کارکن صادق خان آف لطیفے سخاکوٹ کے موٹرسائیکل کو تحصیل کورٹس درگئی کے قریب سے لے اڑے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے