ہزارہ (مانند نیوز) کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام گرین پاکستان انیشیٹو 2024 کے حوالے سے نتھیا گلی کلب میں پودا لگا تے ہوئے پھل دار پودوں کی شجر کا ری مہم کا با ضابطہ افتتاح کیا۔کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ گرین پاکستان انیشیٹو 2024 کا مقصد گلیات کے علاقے میں ہریالی کو بھا ل رکھنا اور سماجی و اقتصادی ترقی کی راہ پر ہمکنارکر ناہے۔ جنگلات ہمارا قدرتی حسن ہیں اور علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں اس لیے درختوں کی کٹائی کو روکنے کے لئے ہر اقدا مات اٹھائیں جائیں۔ان خیالات کا اظہار کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام گرین پاکستان انیشیٹو 2024 کے موقع پرگلیات میں پھلدار درخت لگانے کی مہم کا افتتا ح کرتے ہوئے کیا۔کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے نتھیا گلی کلب میں پھل دار پودا لگا تے ہوئے مہم کا با ضابطہ افتتاح کیا۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی،جی ڈی اے اور محکمہ جنگلات کے افسران سمیت مختلف شعبہ جات کے نمائندے بھی موجود تھے۔کمشنر ہزارہ ڈویژن نے کہا کہ متعلقہ محکمے مقامی افراد اور نوجوانوں کو ساتھ ملا کر جنگلات کی کٹائی کو روکنے کے لیے ایک مہم چلائیں اور تباہ ہونے والے ماحول کو دوبارہ سے بحال کریں۔کمشنر ہزارہ ڈویژن نے کہا کہ گلیات کے علاقے میں جتنے بھی درخت موجود ہیں سب کی نمبرنگ کی جائے اور اور کٹائی کو روکنے کے لیے اس کی مسلسل نگرانی کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے