اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 70 میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور منصوبوں پر دستخط ہوگئے۔وزارت اقتصادی امور کے اعلامیہ کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے وفد نے وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات کی۔سعودی وفد کی قیادت سلطان بن عبدالرحمن المرشد نے کی، جس کے بعد 48 میگاواٹ کے شونٹر ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر دستخط کیے گئے۔ منصوبے پر 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔اس کے علاوہ 22 میگاواٹ کے جاگراں فور ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھی دستخط کیے گئے، جس پر 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔سیکریٹری اقتصادی امور اور چیف ایگزیکٹو افسر ایس ایف ڈی نے مالیاتی معاہدوں پر دستخط کیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے