شانگلہ (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مظفر علی خان نے کہا ہے کہ تعلیم کے ذریعے ہی ملک کی ترقی ممکن بنائی جاسکتی ہے اسلئے آج یوم پاکستان کے دن عہد کریں کہ ملک کو ترقی یافتہ، خوشحال اور معاشی طورپر مستحکم بنانے کیلئے پوری قوم تعلیمی پسماندگی دور کریں گے اور 100 فیصد تعلیم کا حدف حاصل کرنے کی طرف جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر الپوری میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کریں گے۔ تقریب سے سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر اورنگزیب خلیل، اے ایس ڈی ای او سرکل حکیم اللہ اور ہیڈ ماسٹر عادل شاہ نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں اساتذہ، سکول لیڈر ز اور طلباء نے بھر پور طور پر شرکت کی۔ مظفر علی خان نے کہا کہ وطن عزیز کو اج معاشی چیلنجوں کا سامنا ہے اور مہنگائی کے طوفان میں پاک وطن کو اگے لے جانا ہے جس کیلئے ٹھوس حکمت عملی کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر ہم تعلیم کی طرف توجہ دیں اور جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم حاصل کریں تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا میں ایک بڑی طاقت ابھرے گا۔ انھوں نے کہا کہ پوری قوم عیاشیاں اور فضول خرچیاں ترک کریں، توانائی کا مثبت استعمال کفایت شعاری کے ساتھ کریں اور ایک ہوشیار قوم بنیں تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان ترقی نہیں کریگا۔ انھوں نے کہا کہ بحثیت قوم کے فرد کے ہر ایک نے اپنا فرض نبھانا ہے یہی اج کا دن ہم سے تقاضا کرتا ہے۔ تقریب میں بچوں نے یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریر اور خوبصورت ملی نغمے بھی پیش کئے۔تقریب کے اختتام پر ڈسٹر ایجوکیشن آفیسر مظفر علی خان اورسب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر اورنگزیب خلیل نے پروگرام میں بہترین نغمے اور تقاریر پیش کرنے پر طلباء کو ٹرافیاں دئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے