بریکوٹ(مانند نیوز ) سوات لنڈاکی فرانزک سائنسی تحقیقاتی لیبارٹری سوات سے پشاور منتقلی کا فیصلہ۔تحصیل بریکوٹ سمت ملاکنڈ ڈویژن کے عوام میں شدید غم و غصے کا اظہار۔لنڈاکی لیبارٹری کسی صورت میں پشاور منتقل نہیں ہونے دینگے بھر پور احتجاج کریں گے تفصیلات کے مطابق سوات لنڈاکی فرانزک لیبارٹری جو سوات مخدوش حالات کے بعد UNDPاور خیبرپختونخوا حکومت کے مشترکہ تعاون سے 330 ملین روپے کے لاگت سے 2015 میں سابق سی ایم محمود خان نے افتتاح کیا تھا اب چونکہ پولیس کے اعلی حکام نے لنڈاکی لیبارٹری پشاور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر تحصیل بریکوٹ کے عوام پوری ایکشن لیتے ہو ئے سیاسی وسماجی کارکنان متصرف خان ویلج کونسل کوٹہ کے چیرمین امیر زیب باچا ویلج کونسل نجیگرام کے چیرمین فضل ودود باچا امن پیس کونسل ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری امان اللہ خان تحصیل بریکوٹ کے چیرمین عبید باچا انور علی باچا امجد خان ۔ویلج کونسل ابوہا کے چیرمین نظر حسین خان پاکستان تحریک انصاف کے یوتھ ونگ تحصیل بریکوٹ کے صدر حنیف خان ودیگر کارکنان موقع پر پہنچ گئے انہوں نے کہا کہ سوات لنڈاکی لیبارٹری کس قانون کے تحت یہاں سے پشاور منتقل کیا جا رہا ہے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام اس لیبارٹری سے مستفید ہو رہے ہیں ہم کسی صورت میں لنڈاکی فرانزک لیبارٹری پشاور نہیں ہونے دینگے یاد رہے کہ لنڈاکی لیبارٹری پاکستان میں لاہور لیبارٹری سے دوسری نمبر پر سب بڑا لیبارٹری ہے اس میں اربوں روپے کے قیمتی سامان موجود ہیں اب تک لنڈاکی فرانزک لیبارٹری نے 32000 سے زائد رپورٹس عدالتوں کو فراہم کرچکی ہے لنڈاکی لیبارٹری سے ملاکنڈ ڈویژن کے سوات سمیت بونیر۔شانگلہ۔دیر اپر دیر لوئر۔چترال اپر چترال لوئر۔ملاکنڈ ایجنسی۔باجوڑ کے پولیس اور عوام مستفید ہو رہے ہیں