پبی (مانند نیوز) ایپکا مردان تعلیمی بورڈ کی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ طلباء اور ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے بورڈ انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ھونگے۔مردان بورڈ کے ملازمین دن رات محنت کرکے مردان بورڈ کو ایک ماڈل بورڈ بنائینگے۔انتظامیہ بے جا اخراجات سے اجتناب کریں۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے بورڈ ایمپلائز کے ساتھ میٹنگ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مردان بورڈ ایک مثالی بورڈ ہے۔ان کے ملازمین دن رات محنت کرکے صاف اور شفاف امتحانات کنڈکٹ کرتے ہیں۔مردان بورڈ صوبہ بھر کے بورڈوں میں ہر لحاظ سے آگے ہیں۔۔انہوں نے کہا۔کہ مردان بورڈ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ملازمین کے جائز حقوق کی ادائیگی میں لیت ولعل سے کام نہ لیں۔اور جو پروموشن زیرالتوا ہے۔وہ فوری طور کریں۔تاکہ ملازمین اپنی ڈیوٹی دلجمعی کیساتھ نبھائیں۔انہوں نے کہا۔کہ مردان بورڈ میں انتظامیہ بے جا اخراجات اور پیسوں کا ضیاع سے اجتناب کریں۔اور بورڈ کے وسائل کو اپنا سمجھیں۔جسطرح گھر کے وسائل بے جا استعمال نہیں کرتے۔تو وہ دن دور نہیں کہ مردان بورڈ ایک مثالی بورڈ ماڈل بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔