پبی (مانند نیوز)تھانہ بدرشی پولیس نے بین الاضلاعی 3 رکنی راہزن گروہ کا سراغ لگا کر سرغنہ سمیت ایک کارندہ گرفتار کرکے چھینی گئی رقم،موبائل فون برآمد کرلیا۔مذید تفتیش جاری، انکشافات متوقع مسمی میر زمان ولد میرغلام ساکن سیدو خیل نے تھانہ بدرشی پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں بسواری موٹر سائیکل اپنے گاؤں سیدو خیل جارہاتھا کہ مانکی خوڑ میں 3 نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر روک کر مجھ سے 30روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان نے ایس ڈی پی او کینٹ سرکل قیصر خان کی سربراہی میں نیک زمان خان ایس ایچ اوبدرشی کو ملزمان کی گرفتاری،چھینی گئی رقم،موبائل فون برآمد کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اپناتے ہوئے راہزن گروہ کے سرغنہ ضیاءاللہ ولد ہدایت شاہ ساکن بخشالی ضلع مردان تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا۔دوران تفتیش دوسرے ساتھیوں کے نام اگل دئیے۔گروہ کے کارندے کامران ولد ارشاد ساکن رستم مردان کو گرفتار کیاگیا۔ملزمان کی نشاندھی پر چھینی کی رقم میں سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون برآمد کیا گیا۔تیسرے ساتھی کا نام صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے گرفتاری جلد متوقع ہے.