پشاور (مانند نیوز) محکمہ داخلہ و قبائلی ا مور کی جانب سے صرف زونگ(ZONG) کو گلی محلوں اور پُر ہجوم مقامات پر کاونٹرز پر موبائل سم کارڈز کی کھلے عام فروخت اور پروموشن کی اجازت 30دسمبر 2023 کو ختم ہونے کے باوجودتاحال موبائل سمز کی فروخت اور پروموشن جاری رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ موصول شدہ دستاویزات کے مطابق محکمہ داخلہ و قبائلی مور کی جانب سے ضم شدہ اضلاع کے بغیر صوبہ خیبر پختون خواہ میں زونگ کمپنی کو اپنی سم کی فروخت اور پرموشن گلیوں اور بازاروں میں موبائل سم کارڈز کی فروخت پر پچھلے سال چھ ماہ تک کی اجازت دی تھی۔ جس کے مطابق زونگ کمپنی کی جانب سے چھ ماہ جولائی تا دسمبر2023 تک خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں اور مارکیٹ میں کمپنی کی پروموشن اور سم کی فروخت کے لیے محکمہ داخلہ سے اجازت کی درخواست لی گئی تھی۔ تاہم مقررہ وقت دسمبر 2023کو اجازت نامہ ختم ہونے کے باوجود اس کا سلسلہ جاری رکھنے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے سمیت ضلعی انتظامیہ جیسے اہم اداروں کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گیا۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امو ر خیبر پختون خوا، ڈپٹی کمشنر آفس پشاور اور محکمہ پولیس کا آپس میں اہم سرگرمیوں بارے تفصیلات کا تبادلہ سمیت دیگر دستاویزی روابط کے فقدان کی وجہ سے محکمہ داخلہ کے اجازت نامے کے ختم ہونے کے باوجود آئی جی پی خیبر پختون خوا اور ڈپٹی کمشنر پشاور آفس سے جاری شدہ مراسلوں سے ناصرف زونگ کمپنی کو دی جانے والی مقررہ وقت تک استثنیٰ جبکہ دیگر موبائل کمپنیاں جس میں یو فون اور ٹیلی نار شامل ہیں بھی کاونٹر سیلز پروموشن کے لیے اپنے لیے استعمال کرتی رہی۔ اس طرح شہریوں کو کاونٹرز نما غیر رجسٹرڈ ڈیلرز سے موبائل سم کارڈ خریدنے پر سر عام مفت راشن کے نام پر دھوکہ دینے کا سلسلہ بھی جاری رہنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔اس ضمن میں پولیس کو شہریوں کی جانب سے غیر قانونی اور بغیر اجازت کے مفت راشن اور جگہ جگہ قائم کاونٹرز کے خلاف شکایات موصول ہونے کے باوجود کیس اس بارے کسی قسم کی تحقیقات اور اجازت ناموں سے غافل ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے سیکشن آفیسر افتخاز سے جب اس بارے موقف لیا تو انھوں نے بتایا کہ 30دسمبر 2023کے بعد زونگ کمپنی کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (PTA) کی جانب سے مطلوبہ دستاویز نہ ملنے کی وجہ سے اجازت میں توسیع نہیں دی گئی ہے اور اب یہ غیر قانونی طور پر سم فروخت کر رہیں ہیں جس کے خلاف کاروائی پولیس اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے