سوات(مانند نیوز) گزشتہ رات تھانہ کالاکوٹ پولیس کو دوران موبائل گشت مدعی لقمان ولد سلطان ساکن دارمئی نے ملاقاتی ہوکر اپنے دکان کے تالے توڑنے، فریزر اور دیگر سامان چوری کی کوشش کرنے کی رپورٹ ملزمان شاہد علی ولد ریت خان ساکن چالیار خوازہ خیلہ، شاہد عزیز ولد عبدالصبور ساکن نویکلے، سید رحمان ولد شہزاد اور ثنا ء اللہ ولد خیلف الرحمان کیخلاف کی تھی، جس پر ایس ایچ او تھانہ کالاکوٹ شریف اللہ خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ فوراً تعاقب کرتے ہوئے ملوث تمام ملزمان کو موقع واردات میں زیر استعمال ڈائنہ سمیت گرفتار کرکے جن کیخلاف تھانہ کالاکوٹ میں مقدمہ درج رجسٹر ہوکر پابند سلاسل کر لیے گئیں۔ترجمان سوات پولیس