سوات(مانند نیوز) نیشنل ایکشن پلان کے تحت دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن تھانہ فتحپور پولیس کی کامیاب کاروائی۔بدنام زمانہ منشیات فروش و مجرم اشتہاری گرفتار، جس کے قبضے سے 2 کلو 75 گرام چرس اور 261 گرام آئس برآمد۔تفصیلات کے مطابق: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ایس ایچ او تھانہ فتحپور روشن خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش و تھانہ فتحپور کو مطلوب مجرم اشتہاری ملزم کاشف ولد شفیع احمد ساکن شین کے قبضے سے 2 کلو 75 گرام چرس اور 261 گرام آئس برآمد کرکے جس کیخلاف تھانہ فتحپور میں مقدمہ درج رجسٹر ہو کر پابند سلاسل کرلیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس