سخاکوٹ(مانند نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ رمضان اللہ تعالیٰ کی قربت،جنت کی طلب اور جہنم سے دوری کامہینہ ہے اس ماہ مبارک میں نفرتوں کوختم کرکے صلح رحمی کاپرچارکرنا چاہئیے موجودہ حالات میں اپنے قریب وجوار میں سفید پوشی کی زندگی بسر کرنے والوں کی خبر گیری کرنی چاہئیے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک بخششوں اور رحمتوں کامہینہ ہے اللہ تعالیٰ کی رحمت ہر وقت انسان کواپنے طرف متوجہ کرتی ہے۔ہمیں چاہئیے کہ اس مبارک مہینہ میں کمزور اور پسے ہوئے طبقے کے ساتھ اپنے استطاعت کے مطابق امداد کریں رمضان المبارک ہمیں احساس دلاتا ہے کہ ہم اپنے ارگرد غریبوں، بے کسوں، یتیموں اور بیواؤں کی مدد کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے