پبی (مانند نیوز ) منشیات ڈیلروں کی سرکوبی جاری۔دوران کاروائیوں 15ملزمان گرفتار،جن کے قبضہ سے 14918گرام چرس 2425 گرام ائس،190گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔منشیات فروشوں کے قلع قمع کرنے تک آپریشن جاری رہیگا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنو شہرہ محمد اظہر خان تفصیلات کے مطابق۔ملک وقوم کی جھڑیں کھوکھلی کرنے والے عناصر کے خلاف ضلع نوشہرہ کے جملہ تھانہ جات کی سطح پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جاری کاروائیوں میں۔دوران تھانہ کینٹ پولیس نے 3052 گرام چرس،180گرام ائس،تھانہ بدرشی نے 1850گرام چرس،135گرام ائس،تھانہ اضاخیل نے 1060گرام ائس،190گرام ہیروین،تھانہ کلاں نے 510گرام ائس،تھانہ جلوزئی نے 2315 گرام جرس،ٹھانہ اکبرپورہ نے 95گرام ائس،تھانہ اکوڑہ نے 4556گرام چرس،تھانہ نظام پور نے 145گرام ائس،تھانہ مصری بانڈہ نے 3145گرام چرس، 300گرام ائس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان نے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے،منشیات ہی کی بدولت معاشرے میں دوسرے جرائم پنپتے ہیں۔منشیات فروشوں کے قمع قلع کرنے تک کاروائیاں جاری وساری رہینگی۔عوامی تعاون درکار ہوگا