جنوبی وزیرستان (مانند نیوز) مین مکین روڈ سے وقاص کورونہ تک روڈ کاغذات میں مکمل جب کہ گراونڈ پر ایک اینٹ تک نہی لگائی گئی. ملوث اہلکاروں کی کرپشن کے خلاف اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ، اہلیان علاقہ، تفصیلات کے مطابق اے ڈی پی 2017-18 "مین مکین روڈ ٹو وقاص کورونہ” کی بحالی کی حکومت نے منظوری دی تھی اور اس پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی طرف سے باقاعدہ طور پر ٹینڈر ہوے اور ورک ارڈر بھی جاری کئے گئے لیکن بہت عرصہ تک اس روڈ پر عملی کام نظر میں نہ ایا. جس پر مقامی ابادی کو تشویش لاحق ہوی اور محکمے سے اس روڈ بابت معلومات کے لیئے رابطہ کیا تو ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ اس روڈ پر محکمہ کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے کی ادائیگی کی جا چکی ہے اور مزید ادائیگیاں کی جانی مقصود ہیں. مذکورہ روڈ پر ٹھیکیدار کی طرف سے عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا گیا لیکن محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے سب انجینیئر، ایس ڈی او اور ایکسیئن نے دفاتر میں بیٹھ کر ورک ڈن کی پیمائش کی ہے اور ایم بی میں ریکارڈ کرنے کے بعد اس پر حکومتی خزانے سے رقم نکلوائی ہے اور آپس میں تقسیم کی ہے. متعلقہ محکمے کی جانب سے ٹھیکیدار کو اب تک ایک اینٹ بھی لائے بغیر مکمل ادائیگی اور سیکیورٹی کی بھی ادائیگی کر دی گئی ہے، اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ ایکسیئن کو اس جاری فراڈ کے بارے میں بار بار شکایات کیں کہ بغیر عملی کام کے ٹھیکیدار کو ہوا ہوا میں پیمنٹ کی جا رہی ہے لیکن بے سود۔ اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ اس سارے گھپلے میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ایکزیکٹیو انجینئر اکرام اللہ وزیر، ایس ڈی او پیر جہانزیب، متعلقہ سب انجییئر ملے ہوئے ہیں۔ جب اس بارے میں ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو جنوبی وزیرستان سے پوچھا گیا تو ایکزیکٹیو انجنئیر اکرام کا کہنا ہے جس ٹائم یہ کام ہوا ہے اس وقت میں یہاں پر ایس ڈی ای او تھا مگر ان بلوں پر دستخط میرے نہیں ہیں، میں تحقیقات کرونگا، اگر کوئی اس میں ملوث نکلیں، تو انکے خلاف کاروائی کی جائیگی، اہلیان علاقہ نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ، چیف سیکریٹری کے پی کے، سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے کی استدعا ہے کہ مذکورہ سڑک کی بحالی کا کام شروع کیا جائے اور بدعنوانی و کرپشن میں ملوث متعلقہ محکمے کے افراد اور ٹھیکیدار کے خلاف سخت قانوی کارروائی کی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے