پشاور ( مانند نیوز) غیر سر کاری تنظیم زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے زیر اہتمام یتیم اور لاچار بچوں میں تعلیمی پیکج کی تقسیم کے سلسلے میں پریس کلب مردان میں ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب میں ادارے کے ساتھ رجسٹرڈ یتیم بچوں اور ان کے ساتھ آئے ہوئے سرپرستوں،سماجی کارکنوں اور ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، تقریب سے ممبر قومی اسمبلی محمد عاطف خان کے پی اے طلا محمد خان،زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے سرپرست اعلیٰ حاجی کفایت اللہ،مرکزی چیئرمین محمد پرویز،جنرل سیکرٹری غنی ر حمان، ڈی سی سی ایم کی نائب صدر اور ضلعی مصالحتی کمیٹی کی خاتون ممبر نصرت آرا،پارٹ آرگنائزیشن کے فیاض الا سلام،ریڈیو براڈکاسٹر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اجمل شاہ یوسفزئی،سیدہ دعا وسیم،دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے جنرل سیکرٹری حسن الماب، صبا آرگنائزیشن کے سیف اللہ خان اور زین العابدین نے خطاب کیا۔ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے چیئرمین محمد پرویز اور غنی ر حمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی صرف ایک سماجی تنظیم نہیں بلکہ ایک تحریک اور سوچ کا نام ہے، ادارہ سالانہ شیڈول کے مطابق یتیم اور لاچار بچوں کو جو پیکج دیتا ہے ان میں تعلیمی پیکج بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یتیم اور لاچار بچوں کی خدمت کا بیڑا اٹھا رکھا ہے، آیئے ہمارے دست و بازو بن جائیں تا کہ خدمت خلق کا یہ کاررواں بغیر کسی رکاوٹ کے چلتا رہے۔ تقریب سے طلا محمد،حسن الماب اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسلامی تعلیمات کے مطابق یتیم و لاچار بچوں کی کفالت کرنی ہوگی جس میں دونوں جہانوں کی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان سماجی میدان میں بہت بڑا کام کر رہی ہے آج کے دور میں یتیم اور لاچار بچوں کی مدد کرنا عبادت سے کم نہیں اور جو لوگ یہ فریضہ انجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے،مقررین نے کہا کہ ُدکھی انسانیت کی بے لوث خدمت حقیقی معنوں میں عبادت کا درجہ رکھتی ہے اور یہ خدمت انجام دینے والے مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اس پرآشوب دور میں یتیم اور لاچار بچوں کی خدمت کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ادارے کے کارکنوں کا فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیناقابل تحسین امر ہے تقریب کے آخر میں ادارے کے ساتھ رجسٹرڈ یتیم و لاچار بچوں میں تعلیمی پیکج تقسیم کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے