پشاور( مانند نیوز)صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر مردان فیاض خان شیرپاو کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر جمال شاہ مہمندسوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے ”رمضان دسترخوان” کے تحت شیلٹر ہوم میں سحری اورافطاری کا بندوبست کیا ہے۔جس میں روزانہ کی بنیاد پر لوگ سحری اور افطاری میں شریک ہورہے ہیں۔ خاص طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مریضوں کی لواحقین، مسافروں اور نادار لوگوں کیلئے افطاری کے دسترخوان سجائے ہیں جس میں 150 لوگوں نیروزہ افطار کیا۔جس میں خواتین کیلے علیحدہ دسترخوان قا یم کیا گیا ہے جس میں 4 خواتین نے بھی روزہ افطار کیا۔ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر جمال شاہ مہمند نے ”رمضان دسترخوان” کے حوالے سے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہرسال کی طرح اس رمضان المبارک میں بھی شہرکے مختلف علاقوں میں مسافروں،راہ گیروں اور ضرورت مندوں کیلئے افطاری اور سحری کا اہتمام کیا جاتا ہے،ان دستر خوانوں پر یومیہ سینکڑوں لوگ آکر سحری اور افطاری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں روزہ رکھوانا اور افطار کروانا سنت ہے اوربڑے اجروثواب کا کام ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے