مانسہرہ(مانند نیوز) گزشتہ رات مانسہرہ میں ریسکیو 1122 کا طویل آپریشن کامیاب، پانی میں ڈوبتے ہوئے محنت کش کی زندگی بچا لی گئی. سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی بابر سلیم سواتی نے ریسکیو 1122 اہلکاروں کی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر سرکاری محکمہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے انسانی خدمت کے جذبے سے کام کرے تو اس سے بڑی عبادت اور کوئی نہیں ہو سکتی.انھوں نے ریسکیو 1122 مانسہرہ کی تمام ٹیم اور ادارے کے سربراہان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام محکمے جن کا تعلق براہ راست عوام سے ہے جن میں ریسکیو، پولیس، ہسپتال، سکول اور دیگر شامل ہے ان محکموں کے اہلکاروں کو پبلک سروس ڈلیوری میں مکمل فعال رہنا ہو گا اور صوبائی حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خدمات کے شعبہ جات کو مزید مضبوط کیا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ بطورِ عوامی نمائندہ میری اولین ترجیح یہی ہے کہ عام انتخابات میں جو عوام نے اعتماد کیا اور پارٹی نے اہم زمہ داری سونپی اس پر پورا اتروں. سپیکر بابر سلیم سواتی نے اس بات پر زور دیتے ہو مزید کہا کہ تمام سماجی شخصیات، پارٹی کارکنان، محکموں کے ذمہ داران اور عوامی نمائندے جس وقت ایک پیج پر کام کرنے لگ گئے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی سٹیٹ کے قیام کا خواب حقیقت کا روپ دھار لے گا.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے