پشاور (مانند نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے ساتھ سرکاری ملازمین کے حالات کار بہتر بنانے اور نئے بجٹ میں ریلیف کی فراہمی کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے۔ وہ اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں مانسہرہ سے ایپکا کے ضلعی صدر مبشر آفتاب دلہ زاک کی معیت میں کلرک برادری کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے صوبائی مشیر کو سیاحت و ثقافت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور مانسہرہ کی کلرک برادری کو درپیش بعض مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ زاہد چن زیب نے وفد کے معروضات توجہ سے سنے اور انکے مناسب سطح پر ازالہ کا یقین دلایا جبکہ بعض مسائل کے حل کیلئے موقع پر متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے ضروری ہدایات جاری کیں۔ مشیر سیاحت نے واضح کیا کہ مانسہرہ سے ان کا دل و جان کا تعلق اور پیار ہے جہاں سے ان کا خمیر اٹھا ہے اور انکی دلی خواہش ہے کہ یہ پسماندہ ضلع ہر حوالے سے تعمیر و ترقی کے قومی دھارے میں شامل ہو۔ وہاں کے لوگوں نے عام انتخابات کے ایک دن تکلیف کرکے انہیں جس والہانہ انداز میں کامیاب کرایا اس کا قرض وہ اگلے پانچ میں اتارتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پارٹی قائد عمران خان کے ویژن کے مطابق ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے کوشاں ہو چکی ہے اور وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی فعال قیادت میں ہم اپنے عظیم مشن میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ وفد نے مشیر سیاحت اور صوبائی حکومت کی ترقیاتی اور عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے ان پر عملدرآمد میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے