پشاور(مانند نیوز) صوبے میں ہونی والی بدامنی، چوری چکاری اور شہریوں کو دیگر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس کی بروقت مدد اور کاروائی میں محکمہ پولیس خیبر پختون خوا کی ناکامیوں کی وجوہات میں سے بڑی وجہ 15پولیس ہیلپ لائن کی غیر فعالیت بھی ہونے کا انکشاف ہو اہے۔ عوام کی تحفظ اور جان و مال کی حفاظت پر مامور محکمہ پولیس سے مفت رابطے کا واحد ہیلپ لائن 15پچھلے تین دن سے کسی کے استعمال میں نہیں رہا۔ اس ضمن میں جب عوام کی سہولت کے لیے مفت رابطہ نمبر 15 پولیس ہیلپ لائن کے ایمرجنسی کنٹرول روم آپریٹر وسیم سے9212222 پر رابطہ کر کے وجہ پوچھی تو بتایا گیا کہ پچھلے تین دنوں سے 15ہیلپ لائن ناکارہ اور غیر فعال ہیں جس کی وجہ حال ہی میں اسلام آباد سے منگوایا کیا نیا اور جدید سافٹ وئیر میں فنی خرابی کی وجہ سے 15کے نمبر سے کال ملانے پر شہریوں کو یہ سہولت میسر نہیں ہونے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن ایمرجنسی کنٹرل روم کے نمبرات 9212222اور92123333 اس وقت فعال اور رابطے کے لیے دستیاب ہیں۔ واضح رہے کہ 15ہیلپ لائن ایک مفت سہولت ہے۔جبکہ دیگر کنٹرول نمبرات پر عوام سے پیسے کاٹے جاتے ہیں۔ پولیس کے نئے ترجمان صغیر سے اس ضمن میں جب موقف لیا گیا تو انھوں نے ہیلپ لائن ناکارہ اور اس کی اطلاع افسران بالا کو ہونے سے لاعلمی کا اظہار کیا اور دفتر پہنچ کر معلومات لینے کے بعدتازہ ترین صورتحال حال سے آگاہ کرنے کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی15پولیس ہیلپ لائن پر شہریوں کی کال موصول نہ کرنے کی بارہا شکایات کی گئی لیکن وقتی طور پر مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملہ جوں کا توں چلتا رہتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے