باجوڑ (مانند نیوز)باجوڑ میں گرانفروشی پر 10 قصائیوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔حکومت خیبر پختونخواہ کی گوڈ گورننس پالیسی اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انور الحق کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرخار محب اللہ خان یوسفزئی نے عنایت کلی بازار کا دورہ کیا۔ اے سی خار نے عنایت کلی بازار میں، جنرل سٹورز، سبزی و فروٹ فروش، سویٹ بیکرز اور قصائیوں کے دکانوں کا معائینہ کرکے اشیائے خوردونوش کا سرکاری نرخنامہ چیک کیا۔ کاروائی کے دوران 10عدد قصائیوں کو گرفتار کر لیا جن کو باقاعدہ چالان کی تحت پانچ دن کے لیے سنٹرل جیل خار بھیج دیا گیا۔ دوکانداروں پر واضح کیا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں سرکاری نرخنامہ کے مطابق عوام کو تمام اشیاء کی فراہمی یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی اولین ترجیح ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے