شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ بشام میں چائنیز کے گاڑی پر خودکش حملہ پانچ چائنیز سمیت چھ افراد ہلاک۔ چائنیز انجینئر اپنی گاڑی میں اسلام آباد سے داسو کوہستان جا رہے تھے کہ شانگلہ بشام لاہور نالہ کے مقام پر خود کش حملے کا شکار ہوئی۔ حادثہ شاہرہ قراقرم پر دوسری جانب آنے والی بارود سے بھری گاڑی چائنیز کے گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی گہری کائی میں جاگری اور گاڑی میں موجود چھ افراد ہلاک ہو گئے جس میں ایک پاکستانی اور پانچ چائنیز شہری شامل ہیں۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سر اپریشن شروع کر دی ہے جبکہ شاہراہ قراقرم دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہیں۔خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے قریب دھماکے میں پانچ چینی شہریوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔مبینہ طور پر سامنے سے آنے والی موٹر کار چینی شہریوں کی گاڑی سے ٹکرا گئی، موٹر کار ٹکرانے کے بعد دھماکہ ہوا۔ واقعہ منگل کے روز دوپہر پیش آیا۔ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئرز کے قافلے سے ٹکرا دی جو اسلام آباد سے صوبہ خیبر پختونخوا میں داسو کوہستان میں اپنے کیمپ کی طرف جا رہا تھا۔داسو کوہستان ایک بڑے ڈیم کی جگہ ہے اور اس علاقے پر ماضی میں بھی حملے ہوتے رہے ہیں۔ 2021 میں ایک بس میں ہونے والے دھماکے میں نو چینی شہریوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس، ریسکیو اور مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔صدرمملکت اصف علی زرداری،وزیراعظم محمد شہباز شریف،وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور، وزیرعلی پنجاب مریم نواز سمیت مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی جانوں کو ضیا پر افسوس کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے