پبی (مانند نیوز) ایپکا ملازمین کے حقوق پر سودا بازی نہیں کرینگے۔وفاقی حکومت اپنی ہتکھنڈوں سے باز آجائیں۔نجکاری کے نام پر ملازمین کو بیروزگار نہیں ھونے دینگے۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا نے لاہور میں سنٹرل کمیٹی کے اجلاس کے بعد فون پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا۔اس موقع پر خالد جاوید سنگھیڑا مرکزی صدر ایپکا،چودھری مبشر حسین،خالد محمود علوی،مشتاق احمد سائل،مختیار احمد گوجر،میاں عبدالشکور،اور دیگر عھدادار بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا۔کہ ملک کو کنگال کرپٹ اشرافیہ نے کیا۔اور 75 سال سے سرکاری ملازمین سن کا خمیازہ بھگتیں گے۔ملک بھر کے سرکاری ملازمین سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ھیں۔اور ان ٹیکسوں پر کرپٹ حکمران عیاشیوں کر رھے۔ملک کو اس نہج پر پہنچانے والے کون ھے۔یہ کرپٹ اشرافیہ،ائیبروز اشیاء خوردونوش،گیس بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے نے سرکاری ملازمین کی کمر توڑدی۔سرکاری ملازمین ذہنی مریض بن چکے ہیں۔اب وفاقی حکومت نے نجکاری کے نام پر نیا ڈرامہ رچایا۔نجکاری سے ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ رائٹ سائزنگ اور بے روزگار ھو جائینگے۔لیکن اس دفعہ ملازمین ملک بھر میں دفاتروں کو تالے لگائیں گے۔