کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ہائی وے کے قومی شاہراہوں کی حفاظت اور گاڑیوں کے اوور لوڈنگ کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ پولیس، محکمہ ٹرانسپورٹ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو اس سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے متعلقہ حکام کو نیشنل ہائی وے پر اوور لوڈ گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کرنے اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں کو محفوظ بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔لہٰذا تمام متعلقہ ادارے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں اور کسی کے نرمی نہ برتی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے