دیر لوئر(مانندنیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی آمین گنڈاپور کی احکامات پر ضلعی انتظامیہ دیر بالا عوام کو سستے داموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے متحرک ھے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریو نیو ڈاکٹر اشتیاق احمد کے ہمراہ دیر بازار کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے د ورے کے دوران مختلف سٹالز پر جاکر خوراکی اشیاء کی قیمتوں اور معیار کو چیک کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں کم آمدنی والے افراد کو ھر ممکن ریلیف فراہم کرنا ھے تاکہ وہ ماہ مقدس میں خدا کی نعمتوں سے زیادہ سے زیادہ مستفید ھوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء سستے داموں فروخت کی جارہی ھے۔شہری سرکاری نرخنامہ سے ہٹ کر اشیائے خوردنوش کی قیمتیں ادا نہ کریں۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ دیر بالا نے شکایت سیل قائم کردیے ھیں۔ عوام کسی بھی قسم کی شکایت کیصورت میں شکایت سیل جاکر شکایت درج کریں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ان کیخلاف بروقت کارروائی ھوگی۔ انہوں نے کہا کہ منافع خوری کے مرتکب افراد کیخلاف کریک ڈاون رمضان کے پہلے روز سے جاری ھے اور پرائس مجسٹریٹس مختلف مارکیٹوں میں روزانہ کی بنیاد پر معائنے کررہے ھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے