دیر لوئر(مانندنیوز) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر لوئر واصل خان کے زیرنگرانی ضلعی انتظامیہ کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں۔ رمضان کے پہلے پندرہ روز کے دوران 2818 دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور 612 دکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی 44 کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، 63 کاروباری مراکز سیل اور 44 دکاندار گرفتار ہوئے۔ اس کے علاوہ 431 کو وارننگ جاری کی گئی۔ضلعی انتظامیہ لوئر دیر نے رمضان کے پہلے پندرہ روز کے دوران ضلعی انتظامیہ دیرپائین کی کارروائیوں کی تفصیل جاری کر دی۔ پریس ریلیز کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے رمضان کے پہلے پندرہ روز کے دوران ضلعی بھر میں کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی،کم وزن روٹی، دودھ میں پانی کی ملاوٹ،صفائی ناقص خوراک کی فروخت اور دیگر خلاف ورزیوں پربیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا جبکہ کئی دکانداوں پر بھاری جرمانہ عائید کردیا گیا۔ دیر پائین کے تمام سب ڈویژن میں انتظامی آفسران کی زیر نگرانی گراں فروشوں کے خلاف کاروائی جاری ہیں۔ پرائیس مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر سبزی و پھل منڈیوں میں سرکاری نرخ نامہ جاری کرتے ہیں اور بعد میں دیر پائین میں سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرنے تمام انتظامی آفسران / پرایس مجسٹریٹس کو دیر پائین کے تمام بازاروں کا مسلسل معائنہ کرنے اور گرانفروشی کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے