سوات (مانند نیوز) ضلع سوات سے تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور کے اعزاز میں ڈی پی او افس سوات میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جملہ ایس پیز، ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوزو دیگر پولیس آفیسرز، دفتری سٹاف سمیت میڈیا نمائندگا، ڈی آر سی ممبران، معزززین و عام عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تبدیل ہونے والے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں, سوات میں اپنے تعیناتی کے دوران قانون کی بالادستی کو قائم رکھتے ہوئے عوام کو میرٹ پر انصاف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کے بہادر پولیس فورس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور امن و امان کے قیام کو برقرار رکھا، امن و امان کے بحالی میں سیکورٹی فورسز سمیت ضلعی انتظامیہ نے کلیدی کردار ادا کیاہے، انہوں نے کہا کے غیور عوام، میڈیا نمائندگان، سماجی شخصیات نے جوعزت دی وہ ہمیشہ یاد رکھوں گا، انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اس شاندر الوادعی تقریب کے انعقاد سے سوات پولیس کی افیسرز و جوانوں نے میرے ساتھ محبت کا عملی ثبوت دیا ہے جس پر ناقابل بیان خوشی اور فخر محسوس کر رہا ہوں۔اس موقع پر شرکاء تقریب نے بھی ڈی پی او سوات کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں ایک نہایت خوش مزاج، عوام دوست آفیسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات میں عوام ان کے خدمات، خلوص اور محبت کو کبھی نہیں بھولے گی اور منشیات اور جرائم کی روک تھام میں ان کی کاوشوں کا ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ تقریب کے آخر میں تبدیل ہونے والے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کو شرکاء تقریب نے اعزازی شیلڈ و تحائف سے نوازا۔ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے