سوات(مانند نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور اور ایڈیشل ایس پی سوات غلام صادق خان سے دفتر ڈی پی او آفس سوات میں ڈی آر سی غالیگے کے جملہ ممبران نے ملاقات کی، جس میں امن وامان کے قیام، منشیات اور دیرینہ دشمنیوں کے خاتمے، جرائم کی روک تھام اور علاقائی مسائل کے حوالہ سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ڈی پی او سوات نےڈی آرسی ممبران کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈی آر سی کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ وہ بلا معاوضہ عوامی خدمت اور اپنا قیمتی وقت نکال کر پولیس کیساتھ معاشرے میں امن و امان کے قیام اور لوگوں کے مسائل کو مل بیٹھ کرفریقین کے تعاون سے علاقائی سطح پر حل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کے دلوں کو جوڑنے کا فریضہ سرانجا م دیتے ہوں، ڈی آرسی میں لوگوں کو مفت وجلد انصاف کی فراہمی ان کے دہلیز پر میسر ہوتی ہے جس سے لوگوں کا اعتماد ڈی آرسی پرمزید بڑھ جاتا ہے۔اس موقع پر ڈی آرسی ممبران نے اندریں سلسلہ روزمرہ کی درپیش مسائل بیان کیے جن پر ڈی پی او سوات نے فوراً موقع پر عملدرآمد کرتے ہوئے حل کرنے کے احکامات صادر کیے۔ترجمان سوات پولیس