شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے علاقے چکیسر میں ٹریفک حادثہ۔2افراز جان بحق جبکہ3زخمی ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روزچکیسر بازار سے کٹکوڑ جانے والی جیپ کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے گاڑی گہری کائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 2 افراد جان بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے۔جیپ گہری کھائی میں جا گرنے سے موقع پر2 افرادجان بحق ہوئے جبکہ 3زخمی ہوئے۔جان بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بلال احمد اور ایک خاتون رقیہ زوجہ امدادساکنان کٹکوڑموقع پر جان بحق ہوئے۔ جبکہ زخمیوں میں مشرف،امدادسکنہ کٹکوڑ شامل ہیں۔زخمیوں کو ابتدائی علاج کیلئے چکیسرہسپتال لایا گیا۔ جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ تاہم بعد میں انہیں سیدو شریف ہسپتال روانہ کردیاگیا۔شانگلہ کے لنک سڑکوں پر روز ایسے واقعے معمول بن چکے ہیں جس سے قیمتی جانوں کی ضیاع،لنک سڑکوں کی انجینئرنگ اصولوں پر تعمیرات نہ ہونا،سڑکوں کی پختگی اور سخت چڑائی او موڑ ان حادثات کا سبب بنتے ہیں جو شانگلہ جیسے بالائی علاقوں میں ایک عذاب سے کم نہیں ہے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے