شانگلہ(مانند نیوز)پولیس تھانہ اولندر کے حدود میں پانی کے تنازعے پر نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار۔ ایس ایچ او تھانہ اولند بخت زیب نے نفری کے ہمراہ بالائی علاقے میں چھاپہ مار کاروائی میں ملزم کو گرفتار کر دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پانی کے معمولی تنازعہ پر ملزم نے نوجوان کو گولی مار کر قتل کیا تھا جس کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوا تھا۔ تاہم پولیس کی جانب سے گزشتہ روز بالائی علاقے میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر دیا گیا جس پر اہل علاقہ اولندر نے ایس ایچ او دیگر کی کاروائی سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو واقعی سزا دی جائے۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ شانگلہ پرامن علاقہ ہے اور یہاں ایسے حادثات پیدا کرنے والوں کے خلاف حکومت سخت کاروائی کریں۔ملزم کی عدم گرفتاری کیخلاف علاقے میں شدید بے چینی کی لہر تھی اور مقتول کے ورثاء،رشتہ داران اور عزیز و اواریب پولیس کی کارکردگی پر سخت نالہ تھیں تاہم ملزم کی گرفتاری کے بعد نوجوان کے قتل پر اہل علاقہ نے درندے کیخلاف سخت کاروائی کی اپیل کی جبکہ ایس ایچ او تھانہ اولندر بخت زیب اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے