شانگلہ(مانند نیوز)بشام میں چائنیز کانوے پر حملے کی ایف آئی ار کے اندراج کے لئے سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔مراسلہ تھانہ بشام کے ایس ایچ او کی جانب سے ارسال کیا گیا ہیں۔مراسلہ میں دہشتگردی کے دفعات کے تحت ایف آئی ار درج کرنے کی استدا کی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملی کہ لاہور نالہ بشام میں چائنیز کانوائے پر خودکش حملہ ہوا ہیں۔اطلاع کے پیش نظر پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔فل پروف سیکورٹی میں بارہ گاڑیوں پر مشتمل چائینز کانوائے اسلام آباد سے داسو ڈیم کوہستان جارہی تھی،راستے میں ایک خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کانوائے میں شامل کوسٹر سے ٹکرا دی،مراسلہ۔دھماکے سے کوسٹر میں آگ لگ گئی اور گہری کھائی میں گری،واقعہ سے کوسٹر میں بیٹھے 5 چائنیز ہلاک جبکہ ایک پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہوا۔دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی مکمل تباہ جبکہ خودکش کے جسم کے اعضا ہوا میں اڑے،دھماکے سے کانوے میں موجود دوسرے کوسٹر کو بھی کافی نقصان پہنچا،کانوے میں موجود دیگر چائنیز اور سیکورٹی اہلکار بال بال بچ گئے،واقعہ کی ایف آئی ار نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کی جائے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے