سخاکوٹ(مانند نیوز) ممبر صوبائی اسمبلی پیر مصور خان غازی نے کہا ہے کہ مسلمان ہونے کے ناطے ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے دلی ہمدردی کے ساتھ ساتھ مالی امداد کریں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈہ پور نے غزہ کے مسلمان بھائیوں کیلئے دس کروڑ روپے نقد مالی امداد کا اعلان کر کے مسلمان بھائیوں کا سرفخر سے بلند کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس رقم سے غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کیلئے اشیاء ضرورت فراہم کی جائے گی صوبائی حکومت مظلوم فلسطینوں کساتھ مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑی ہے اور انہیں اس کٹھن وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گی پاکستان تحریک انصاف کھوکھلے نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے جس کازندہ ثبوت صوبائی حکومت کی جانب سے مظلوم فلسطینی بھائیوں کیلئے نقد امداد کااعلان ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے