کابل(مانند نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ طے پا گیا۔ پاک افغان حکام کے درمیان کابل میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق ڈرائیورز اور مددگار عملے کو بارڈر کراسنگ کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی شرط ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا، دونوں اطراف سے تجارت کو آسان بنانے کیلئے عارضی داخلہ کاغذات تیار کئے جائیں گے۔یکم مئی سے بارڈر پر ٹریڈرز کیلئے بغیر ویزا اور پاسپورٹ کا نظام کام شروع کر دیگا۔ بار ڈر ٹریڈ بینکنگ نظام کے ذریعے کیا جائے گا، افغان حکام کی خواہش پرسٹیٹ بینک نظام کو یقینی بنائے گا، عمل درآمد کیلئے پاکستان اور افغانستان حتمی ڈرافٹ ایک دوسرے کے حوالے کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے