ملاکنڈ (مانند نیوز)حکومت خیبرپختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ملاکنڈ محمد عمر اور اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی نے درگئی بازار میں جنرل سٹورز، مرغ شاپس، قصائیوں اور دیگر آشیائے ضروریہ کا معائنہ کیا۔ چھ قصائیوں کو خلاف ورزی کرنے پر جیل بھیج دیا گیا جبکہ بہت سے دکانداروں کو وارننگ جاری کردیا گیا۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی زید خان صافی نے گڑی عثمان خیل، ہریانکوٹ اور پلوناو بازاروں میں پٹرول پمپس، قصائیوں اور دیگر آشیاء خوردونوش کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ کم گیج پر ایک پیٹرول پمپ کو سیل کیا گیا جبکہ دو قصائیوں کو جیل بھیج دیا گیا۔ انہوں نے دکانداروں کو یہ بات واضح کی کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ نرخنامے پر عمل کریں بصورت دیگر بھاری جرمانے کیساتھ جیل جانا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ خلاف ورزی کرنیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے