پبی (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال کی جانب سے ضلع بھر میں پتنگ فروشی اور پتنگ بازی ہر دفعہ 144 لگانے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے ڈنڈا اٹھالیا، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ تنویر احمد اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عبد القیوم خٹک نے رشکئی اور نوشہرہ کلاں میں کاروائی کرتے ہوئے درجنوں پتنگ فروشی کرنے والے دکانوں کو سیل کرکے ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور قاتل ڈور کو قبضہ میں لیکر بعد ازاں دریائے کابل کے کنارے نذر آتش کردیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ تنویر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دفعہ 144 نافذ پے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عبد القیوم خٹک کا کہنا تھا کہ عوام اور دکانداروں سے اپیل ہے پتنگ بازی شوق ترک کر دکاندار خرید وفروخت بند کردے کیونکہ اس قاتل ڈور نے اب تک کئی لوگوں کی قیمتیں جانیں لی ہے اور خدا نہ کرے کہ کل آپ کے ہمارے بچے یا ہم اور آپ خود اس کا شکار بنے، انہوں نے کہا کہ بلا تعطیل پتنگ فروشوں کے خلاف اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے